موٹر وے پر پھسلن کے باعث کوسٹر گہرائی میں جاگری؛ 17 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی:
موٹر وے پر پھسلن کے باعث کوسٹر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق باقی 6 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کوسٹر قابو سے باہر ہو کر گہرائی میں جاگری۔
متعلقہ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گہرائی میں جاگری کے باعث
پڑھیں:
لاہور: کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔
کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔
ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔
کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی ہونے والا فرید دونوں حقیقی بھائی تھے، امین واپڈا ملازم تھا، زخمیوں میں فرید نامی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔