Jasarat News:
2025-12-11@16:39:29 GMT

حکومت سول اسپتال کو1.66ارب روپے مہیا کرے،ترجمان

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال (سول اسپتال )حیدرآباد وجامشورو کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اُن خبروں کی جن میں کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد اب تک بقایا جات کی مد میں 1.

66ارب روپے کا مقروض ہوگیا ہے اور اسپتال مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات وادویات کی فراہمی بھی متاثر ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سندھ سے گذرارش کی ہے کہ وہ ہمیں 1.66ارب روپے مہیاکردیں تاکہ وینڈرز کو لائبلیٹی کی بنیاد پر ادائیگی کرسکیں ۔جبکہ سول ہسپتال حیدرآباد میں جدید مشینوں کے ذریعے اور بین الاقوامی میعاراور ڈبلیو ایچ اوکے اصولوں کے مطابق مریضوں کے آپریشن کے ساتھ مریضوں کو اُن کے کنسلٹنس کی تجویز کردہ ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بھی بہترین معیار کے مطابق خوراک( کھانا) فراہم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی وینڈرز نے کسی بھی طرح کی سپلائی بند نہیں کی ہے جبکہ ہسپتال کا کچن بھی معمول کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو تینوں وقت پابندی سے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور حال ہی میں کافی لاگت سے چند روز سے خراب اسپتال کی ایم آر آئی اور سٹی اسکن مشینیں بھی درست کروائی گئی ہیں اور آکسیجن کے مریضوں کو باقاعدہ طور پر لیکویڈ میڈیکل آکسیجن سسٹم کے ذریعے متواتر آپریشن تھیٹرز،آئی سی یو اور دیگرزیر علاج مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریضوں کو کے مطابق فراہم کی ہے اور

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ وہ پتے کی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل
  • انسان اور چھوٹی کائنات (پہلا حصہ)
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، دوبارہ جیل منتقل 
  • زرعی ترقی کیلئے چین کیساتھ 6 ایم او یوز، کارڈیک، کینسر مریضوں کو کارڈ جاری کرنے کی منظوری
  • 1لاکھ روپے کا لولی پاپ دینے کے بجائے 3360 ارب کا حساب دیا جائے، جماعت اسلامی
  • پنجاب حکومت کا نیا اقدام، کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف
  • صحت کی سہولت: پنجاب حکومت لانے جا رہی ہے کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ
  • حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا
  • حیدرآباد ،سول اسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مریضوں کے لواحقین اسپتال کے باہر بنی فٹ پاتھ پر سخت سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں
  • ڈینگی امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات قابل مذمت ہیں ،احسن ناغڑ