پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور پبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ایک ہی دن میں راجستھان میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کے کریش ہونے اور گجرات میں پل کے ٹوٹنے کی خبر انتہائی تکلیف دہ اور المناک ہے۔ راجستھان کے چورو ضلع میں ہندوستانی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ کریش ہوگیا جبکہ گجرات کے سریندر نگر ضلع میں بریج کے ٹوٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم سبھی متاثرین کے اہل خانہ اور متعلقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور پبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حادثات کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ ایسے دردناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط اقدامات اور ٹھوس احتیاطی تدابیر اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ راجستھان کے چورو میں آج ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ تباہ ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ رتن گڑھ میں ہوا ہے۔ ملبے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ لاش پائلٹ کی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ٹیم بھی جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ حادثے کی جانکاری مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ جانکاری ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاکہ علاقے کو محفوظ کیا جاسکے اور آگے کی جانچ میں مدد مل سکے۔ فی الحال پائلٹ کی پہچان اور طیارہ سے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

چورو کے رتن گڑھ تحصیل کے بارڈر گاؤں بھانودا بیدا وتان میں طیارہ تباہ ہونے کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکرالی روڈ پر چارنان محلہ کے پاس واقع بیڑ میں آسمان سے جلتا ہوا طیارہ گرا۔ اس کے تقریباً 200 فٹ کے دائرے میں جگہ جگہ پلین کے جلتے ہوئے کئی ٹکڑے گرے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیارہ میں سوار لوگوں کی لاش کے ٹکڑے بھی آس پاس بکھر گئے۔ بھانودا گاؤں ہی نہیں آس پاس کے گاؤں سے بھی بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک فائٹر پلین جلتا ہوا آکر گرا ہے، جس میں ممکنہ طور پر ایک یا دو لوگ سوار تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا