بھارتی فضائیہ کا تین ماہ کےدوران تیسرا جگوار لڑاکا طیارہ گرکر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ بدھ کی دوپہر بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں زرعی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور ایمرجنسی پروٹوکول بھی فعال کر دیا گیا۔
میڈیاذرائع کے کہنا ہے کہتھانہ راجالدیسر کے ایس ایچ او کملیش کے مطابق، طیارے کے پائلٹ کی حالت تاحال واضح نہیں، تاہم کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پائلٹ ہلاک ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 2025 کے مارچ کے بعد جگوار طیارے کا تیسرا حادثہ ہے، جب کہ تاحال بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">