ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم "F1" نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔ 

بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔

ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.

40 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا ہے جس میں صرف آٹھویں دن کی کمائی 19.1 ملین ڈالر رہی۔ 

F1 نے اب تک امریکہ میں 90.40 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی سطح پر 147 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا ہے اور یہ 2025 کی دسویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنا دوسرا ویک اینڈ 25 سے 30 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ مکمل کرے گی۔ یاد رہے کہ ان دنوں Jurassic World: Rebirth بھی سینما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔

خیال رہے کہ فلم F1 بریڈ پٹ کی وبا کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب ہے، اور جلد ہی Bullet Train کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریڈ پٹ کی ملین ڈالر رہی ہے

پڑھیں:

پاکستان میں سونا مزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت ایک مرتبہ پھر تبدیل، بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ملک میں آج فی تولہ کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپےہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہے۔
مزیدپڑھیں:فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جادو ٹونا کے خلاف قوانین کیا ہیں؟ کتنے سخت؟ اور سزائیں کیا ہیں؟
  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان
  • ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
  • پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200 ملین ڈالرز آمدن متوقع
  • پاکستان میں سونا مزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • لیاری واقعہ: عمارت میں ہر فلور پر کتنے گھر تھے؟ عمارت کی مالکن خاتون کے عزیز نے کیا بتایا؟
  • پاکستان، آذربائیجان کے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے