ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ڈینگی کنٹرول کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
زاہد چودھری: کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس صوبائی وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور کنٹرول کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کی افزائش روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کلینکس کا عملہ ہائی رسک ایریاز میں نگرانی تیز کرے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
خواجہ سلمان رفیق نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو متحرک رکھنے اور تعمیراتی سائٹس پر پانی جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے،سلمان اکرم راجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا آئینی و اخلاقی حق ہے اور ان کے خاندان کا عمران خان سے تعلق ایک الگ نوعیت کا ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا معطلی کی درخواست کی فوری سماعت کا حق حاصل ہے، اور عدالت سے توقع ہے کہ وہ جلد اس پر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کوئی جرم نہیں، بلکہ یہ جمہوری روایات کا حصہ ہے، اگر کسی صوبے کی آئینی حیثیت تبدیل کرنی ہو تو دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے،مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو 85 فیصد نشستیں حاصل ہیں، اس کے باوجود حکومت وہاں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کس بنیاد پر کر رہی ہے، یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو آئینی معاملات میں پس پشت ڈال کر فیصلے کرنا آئندہ کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے،علی امین گنڈاپور کو پارٹی یا اپنے حلقے سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ اگر کوئی بیرونی سازش ہوئی تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔