حیدرآباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی کو قتل
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ