ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: ایندھن کی عدم سپلائی سے انجن بند ہوئے، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے شہر احمد آباد میں رواں سال جون میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے المناک طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کی وجہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی کا اچانک بند ہونا تھا۔
بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی رپورٹ کے مطابق حادثے سے کچھ لمحے قبل طیارے کے دونوں انجنوں میں ایندھن کی سپلائی کنٹرول کرنے والے سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے ’’کٹ آف‘‘ پوزیشن میں چلے گئے تھے، جس کے باعث انجن بند ہو گئے اور طیارہ تیزی سے نیچے آ کر زمین سے ٹکرا گیا۔
رپورٹ میں شامل کاک پٹ وائس ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے یہ پوچھتے سنا گیا کہ ’’اس نے کٹ کیوں کیا؟‘‘ جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایندھن کنٹرول سوئچز خود بخود ’’کٹ آف‘‘ پوزیشن پر کیسے چلے گئے۔
یاد رہے کہ اس حادثے میں 260 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے، جن میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ روپانی بھی شامل تھے۔ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں بوئنگ کمپنی یا انجن بنانے والے ادارے کے خلاف فوری طور پر کوئی کارروائی تجویز نہیں کی گئی، البتہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں کے ایندھن کنٹرول سوئچز ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیں۔ اب اس واقعے کی مزید تفصیل کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ طیارے کی باقیات اور حادثے سے متعلق تمام ریکارڈز کا مزید باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس اندوہناک حادثے کی اصل وجوہات مکمل طور پر سامنے آ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
لاہور: بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔