ڈی آئی خان میں آج پھر خوفناک حادثہ؛ 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان میں آج مسلسل دوسرے دن خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں ضلع کرم میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثہ؛ بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
اپنی شادی کے دن نوجوان حادثے میں جاں بحق
دیر لوئر کے علاقے نگری پائین تالاش سے تعلق رکھنے والا نوجوان امجد ولد محمد امین، اپنی شادی کے دن موٹر سائیکل حادثے شکار ہوکر جان بحق ہوگیا۔ متوفی کی آج شادی تھی۔ حادثے کے بعدشادی کا گھر ماتم میں بدل گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق ڈی آئی خان
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔