لاہور میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم، حادثے میں فائر فائٹر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر گودام میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں فائر فائٹر شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوالمنڈی میں قائم حفیظ سینٹر میں دوپہر ایک بجے آگ لگی جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ رضاکار موقع پر پہنچے۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاون بند روڈ سے پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگنے پر ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔
آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے مین تین رضاکار زخمی جبکہ ایک شہید ہوگیا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت طیب عمر 40 سال، جہانگیر عمر 36 سال اور شعیب عمر 28 سال ہیں جبکہ شہید رضاکار کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
Post Views: 5