data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز اورحیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والی جعلی حکومت نے پاکستان کی معیشت، عوامی ادارے اور قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ آج ملک بلند ترین قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکا ہے، مہنگائی کا بے قابو طوفان عوام کی زندگی اجیرن بنا چکا ہے اور ملکی معیشت عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔حکومتی ایوانوں سے جو ’سب اچھا ہے‘ کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، وہ محض جھوٹ کا پلندہ اور حقیقت سے انحراف ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں، جبکہ حکومتی وزیروں، مشیروں اور اسمبلی ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں بے پناہ اضافہ کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ ایک طرف عوام کے گھروں میں فاقے ہیں، بچے بھوک اور بیماریوں کا شکار ہیں، جبکہ دوسری طرف حکومتی ایوانوں میں جشن اور ضیافتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ کاروباری طبقہ شدید بدحالی کا شکار ہے، مارکیٹیں سنسان اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ چھوٹے تاجر اور محنت کش طبقہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر ہے۔ اس معاشی تباہی کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کی خودمختاری بھی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔حیسکو معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے عدنان خان دیسوالی نے بتایا کہ حال ہی میں حیسکو کے تقریباً تین ارب روپے ایف بی آر نے ضبط کر لیے ہیں، جس کے نتیجے میں ادارے کی کارکردگی مزید متاثر ہوئی ہے۔ پہلے ہی ادارہ مالی بحران کا شکار تھا، عوام لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور اوور بلنگ جیسی مشکلات بھگت رہے ہیں اور اب فنڈز کی ضبطگی نے عوامی خدمات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا شکار

پڑھیں:

کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درخت لگائیں تاکہ ملک کو ہر موسم میں سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ اپیل بدھ کو ضلع چمکر لیو کے گائوں کسیتھان میں منعقدہ 30 ویں قومی آربر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کی، جس میں ہزاروں شرکا موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے درخت اور پودے لگانا فطرت میں ایک سرسبز سرمایہ کاری ہے جو ہم سب، انسانوں، جانوروں اور کرہ ارض کےلئےمتعدد فوائد فراہم کرتی ہے اور ہمارے گاؤں اور آبادیوں کو ہر موسم میں سرسبز اور متحرک بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آربر ڈے ایک عظیم ثقافت ہے اور پائیدار طور پر جنگلات اور قدرتی وسائل کی بحالی اور تحفظ کے لئے ایک اہم قومی تحریک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دھاتوں کی مقامی کان کنی کو ترجیح ‘ درآمدی لاگت کو کم کرنے اور قومی معیشت کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے .ویلتھ پاک
  • ایف بی آر نے 2 لاکھ روپے سے زائد نقد کاروباری لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس نافذ کردیا
  • کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل
  • قرضوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود کسان نظرانداز، مرکزی کسان لیگ
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ
  • حکومت کا ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، وزیراعظم کی کاروباری شخصیات سے گفتگو
  • ہمیں مقامی سطح پر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کی ترقی سے پاکستان کو خود کفیل بنانا ہے؛ وزیراعظم
  • حکومتی ملی بھگت سے چینی کی قیمت آسمان کو چور ہی ہے،حافظ نصر اللہ چنا
  • افغان پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی ابہام کا شکار، حکومتی فیصلہ تاحال التوا کا شکار