قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
نج کاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کےلیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔
مشیرِنج کاری محمد علی کی زیرِ صدارت نج کاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا
نج کاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4 سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔
نج کاری کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی، اس آپشن کا مقصد ملک کے لیے طویل مدتی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نج کاری کمیشن
پڑھیں:
پی بی اے کا اعلیٰ سعودی تجارتی وفد کا خیرمقدم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے اعلیٰ سعودی تجارتی وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ وفد چیئرمین سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل (ایس پی جے بی سی) شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں پاکستان پہنچاتھا۔یہ دورہ 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانا تھا، تاکہ دونوں ممالک کی طویل المدتی اقتصادی شراکت اور مشترکہ ترقیاتی وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔وفد میں سرمایہ کاری، مالی خدمات، توانائی، تعمیرات، زراعت، لائیوسٹاک، رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی اور فوڈ سکیورٹی سمیت متعدد شعبوں کے نمایاں سعودی سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستانی بینکنگ قیادت، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے سعودی وفد سے ملاقاتیں کیں اور زراعت، آئی ٹی، تعلیم، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ مواقع پر گفتگو کی۔ تعلیم اور آئی ٹی کے میدان میں دو مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو ایس) پر دستخط بھی کیے گئے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر ملکی معیشت کی مضبوطی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جو سالانہ 6 ارب ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے۔ ڈیجیٹل لین دین میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، حالیہ سہ ماہی میں 164 کھرب روپے کی 2.41 ارب ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔آخر میں فریقین نے سعودی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاک سعودی معاشی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے عزم کا اعادہ کیا۔