کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ ان کا حالیہ معاہدہ انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست لے آیا ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟
رپورٹ کے مطابق النصر کے ساتھ جون میں طے پانے والے نئے معاہدے کی مالیت 400 ملین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سالانہ تنخواہ، بونس، اور خصوصی مراعات شامل ہیں۔
یہ تنخواہ ٹیکس فری ہے اور اس میں کلب کی ایکویٹی شیئر اور نجی جیٹ کے استعمال جیسی سہولتیں بھی موجود ہیں۔
رونالڈو نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس جیسے یورپی کلبوں کی نمائندگی کی۔
انہوں نے 2002 سے 2023 تک صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر کمائے، جبکہ نائیکی اور آرمینی جیسے برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدوں سے 175 ملین ڈالر سے زیادہ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو
بلومبرگ کے مطابق رونالڈو کا موجودہ معاہدہ کھیلوں کی تاریخ کے سب سے بڑے سودوں میں سے ایک ہے، جس نے انہیں روجر فیڈرر، مائیکل جارڈن اور ٹائیگر ووڈز جیسے ارب پتی کھلاڑیوں کی صف میں شامل کردیا ہے۔
البتہ رونالڈو کی زیادہ تر دولت براہِ راست ان کی تنخواہ سے آئی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے زیادہ تر سرمایہ کاری یا کاروباری شراکت سے دولت حاصل کی۔
رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد النصر میں ہی کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہیں کلب میں 15 فیصد شراکت بھی دی گئی ہے، جو مستقبل میں ان کے کاروباری خوابوں کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رونالڈو 1000 واں گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟
پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے رونالڈو نے 14 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر فٹبال پر توجہ مرکوز کی۔
آج ان کے نام پر مڈیرا میں بین الاقوامی ایئرپورٹ، میوزیم اور لگژری ہوٹل موجود ہیں۔
ان کے انسٹاگرام پر 660 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو انہیں دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بناتے ہیں۔
رونالڈو نے سعودی عرب منتقل ہونے کے فیصلے پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یورپ میں سب کچھ جیت چکے ہیں اور اب ایک نئے چیلنج کی تلاش میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں میں رونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی تیسرے نمبر پر
انہوں نے سعودی لیگ کو دنیا کی بہترین لیگوں میں سے ایک قرار دیا اور عرب دنیا میں اپنی مقبولیت کو مزید وسعت دی۔
اب وہ نہ صرف فٹبال بلکہ عالمی معیشت اور کاروباری دنیا میں بھی اپنی پہچان مضبوط کرچکے ہیں۔
رونالڈو کی شہرت صرف میدان تک محدود نہیں، انسٹاگرام پر ان کے 660 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو انہیں دنیا کا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص بناتے ہیں، اسی مقبولیت نے سعودی حکام کو بھی متاثر کیا، جنہوں نے انہیں النصر کے لیے دستخط کراتے وقت بطور عالمی برانڈ دیکھا۔
ان کا سعودی لیگ میں آنا زبردست جوش و خروش کا باعث بنا، ہزاروں شائقین نے ان کے ڈیبیو میچ میں شرکت کی، مگر وقت کے ساتھ ہجوم کم ہونے لگا۔
اس کے باوجود رونالڈو نے النصر کے لیے سب سے زیادہ گول اسکور کیے اور سعودی پرو لیگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیگ فرانس کی لیگ 1 سے بھی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی دولت میں رئیل اسٹیٹ کا بھی بڑا حصہ ہے، انہوں نے لزبن میں ایک پینٹ ہاؤس خریدا جو شہر کی تاریخ میں سب سے مہنگی پراپرٹی بنی۔
اس کے علاوہ وہ لزبن کے قریب لگژری ریزورٹ ’کِنٹا دا مارینہ‘ میں 20 ملین یورو مالیت کا محل تعمیر کروا رہے ہیں، جو سیاحوں کے لیے ایک نیا مرکز بن گیا ہے۔
رونالڈو کے مالی معاملات کی نگرانی ان کے قریبی ساتھی میگوئل مارکش کرتے ہیں، جو لزبن میں قائم ایک ویلتھ مینجمنٹ فرم LM capital کے سربراہ ہیں، یہ فرم 2018 سے 1.4 ارب یورو کے اثاثے مینج کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news النصر کلب پرتگال دولت رونالڈو فٹبال لیونل میسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: النصر کلب پرتگال دولت رونالڈو فٹبال لیونل میسی کرسٹیانو رونالڈو یہ بھی پڑھیں سب سے زیادہ رونالڈو نے رونالڈو کی النصر کے کے مطابق کی تاریخ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
مسقط میں ہونے والے فائنل میں محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو 2-3 سے شکست دی۔ فیصلہ کن فریم میں اسجد اقبال نے 104 کا شاندار بریک کھیل کر کامیابی کی راہ ہموار کی۔
وزیراعظم کی مبارکبادپاکستانی ٹیم کی اس تاریخی فتح پر وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ مہارت اور بھرپور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے چیمپئن کھلاڑیوں پر فخر ہے اور پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
قومی اسنوکر ٹیم نے سر فخر سے بلند کیاصدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے محمد آصف اور اسجد اقبال کو غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سنوکر ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ پوری قوم کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عزم، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے ورلڈ کپ چیمپئنز کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسنوکر ورلڈ کپ آصف علی زرداری پاکستان چیمپیئن وزیراعظم شہباز شریف