ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں رہے بلکہ دھوکے بازوں نے ان کی نقل بنا کر جعلی برانڈ انڈورسمنٹس، اشتہارات اور فراڈ لنکس بھی پھیلائے۔
مجرمان AI کی مدد سے مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کرکے جعلی گفٹس، کرپٹو اسکیمز اور بیوٹی پراڈکٹس کے نام پر ایسے لنکس بناتے ہیں جو مالویئر اور آن لائن فراڈ کا باعث بنتے ہیں۔
میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی سیلیبرٹی انڈورسمنٹس دیکھیں، 39 فیصد نے ان لنکس پر کلک کیا جبکہ ہر 10 میں سے ایک شخص کا پیسہ یا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا، متاثرہ افراد کو اوسطاً 525 ڈالر کا نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد اسکارلٹ جوہانسن دوسرا سب سے بڑا نشانہ بنیں، ان کے بعد جینا اورٹیگا، سڈنی سوینی، سبریانا کارپینٹر اور ٹام کروز جیسی معروف شخصیات بھی ڈیپ فیک دھوکا دہی سے متاثر ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ ڈیپ فیک
پڑھیں:
میرپور خاص کی سماجی شخصیت سلامت لاکھو جھگڑے کے مقدمے میں عدالت میں پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میرپورخاص کے سیاسی و سماجی رہنما سلامت لاکھو جھگڑے اور مارپیٹ کے مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی کی عدم پیشی اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سینٹرل جیل پولیس نے سلامت لاکھوکو مارپیٹ اور جھگڑے کے تین الگ الگ مقدمات میں حیدرآباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ کوئی بھی مدعی عدالت میں پیش نہ ہوا اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ سلامت لاکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ میں پیش نہیں ہوا اور مقدمہ نہیں چل رہا۔ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ سلامت لاکھو باہر نہ آجائے۔ سلامت لاکھو نے مزید کہا کہ میرپورخاص میں میری ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے اور بااثر جماعتیں میری زمینوں اور سوسائٹیوں پر قبضے کر رہی ہیں۔ میرے خلاف 85 مقدمات درج ہیں۔ میں تمام مقدمات سے بری ہو گیا۔ باقی 3 کیسز باقی ہیں۔ اپوزیشن جان بوجھ کر اپنے گواہ عدالت میں پیش نہیں کر رہی اور کیس کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ سلامت لاکو نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق عدالتی اداروں سے مکمل اعتماد اور انصاف کی امید ہے۔ ماضی میں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن عدالتوں سے انصاف۔ ہمیں اب بھی انصاف کی امید ہے۔ سلامت لاکھو نے مزید کہا کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں آئیں گے اور قانونی میدان میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔