خواتین میں ڈپریشن کی شرح زیادہ کیوں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈپریشن ایک ایسا ذہنی مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ عارضہ نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس کے شکار افراد میں توانائی کی کمی، نیند میں خلل اور دل کی بیماریوں جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق خواتین میں ایسے 16 جینیاتی ورژن پائے گئے جو ڈپریشن سے منسلک ہیں، جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 8 ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ خواتین کو یہ ذہنی مرض مخصوص جینیاتی عناصر کی وجہ سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
آسٹریلیا، نیدرلینڈز، امریکا اور برطانیہ میں ہونے والی پانچ تحقیقی رپورٹس کے ڈی این اے ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈپریشن اور جسمانی وزن یا میٹابولک اثرات کے درمیان خواتین میں ایک مضبوط جینیاتی تعلق پایا جاتا ہے۔ اسی بنا پر خواتین کو جسمانی وزن میں تبدیلی یا ہارمونل اتار چڑھاؤ کے دوران ڈپریشن کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اگرچہ ماحولیاتی عوامل اور طرزِ زندگی بھی اس بیماری میں کردار ادا کرتے ہیں، مگر جینیاتی فرق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کو محض دماغی مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ یہ پورے جسم پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے علاج کے لیے جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین میں ہوتا ہے
پڑھیں:
امریکا‘ جہاز کے ملبے سے ملین ڈالر کی مالیت کا خزانہ برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔