اسرائیل کے نیپالی یرغمالی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اسرائیل سے اغوا کیے گئے نیپالی طالبعلم بیپن جوشی کی ایک پرانی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ نے جاری کردی۔
اسرائیلی یڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 33 سیکنڈ کی ہے اور نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس میں بیپن جوشی نے انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام بیپن جوشی ہے، میں نیپال سے ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ میں 25 دن پہلے ہی 'لرن اینڈ ارن پروگرام' کے تحت تعلیم حاصل کرنے اسرائیل آیا تھا ۔ میں یہاں زرعی فارم میں کام بھی کرتا ہوں۔
ویڈیو میں وہ بار بار اسکرین سے باہر کسی جانب دیکھتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اغوا کاروں کے دباؤ میں یہ کلمات ادا کر رہے تھے۔
بیپن جوشی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہمارے لیے یہ ویڈیو دنیا کے سامنے لانا آسان نہیں لیکن یہ ہمارے ایمان کا سہارا ہے کہ بیپن اب بھی زندہ ہیں۔
نومبر 2023 کے بعد سے بیپن جوشی کے بارے میں کسی قسم کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
رواں برس مئی میں اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ ان کی زندگی یا موت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ان کے والدین اور اہلِ خانہ اب بھی پرامید ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Bring Them Home Now (@bringhomenow)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیپن جوشی
پڑھیں:
فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے
فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
فیصل آباد (آئی پی ایس) فیصل آباد کےعلاقے ملک پورمیں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پنجاب حکومت کی بنائی4رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا۔ بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی مالک نہ ملنے کی وجہ سے اس کا بیان نہیں لیا جاسکا، انکوائری کمیٹی ممبران میں چیف بوائلر انسپکٹر پنجاب، ڈی او انڈسٹری، چیف انسپکٹر بوائلر اور فیصل آباد بوائلر انجینئر شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی ممبران نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا وزٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم