Jasarat News:
2025-07-09@00:36:42 GMT

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مَرے کو مارے شاہ مَدار۔ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوؤں کے علی الرغم حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ دس جولائی سے یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل بند کردیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکیج کی فراہمی کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علٰیحدہ ہونے کا پیکیج دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مارچ 2025 میں حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملک میں جس طرح مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے ایسے میں یوٹیلیٹی اسٹورز غریب طبقے کے لیے ایک ایسی سہولت تھی جہاں سے وہ سبسڈی کے تحت آٹا، دال، چاول، چینی اور اشیائے صرف نسبتاً سستے داموں خرید لیتے تھے، ان اسٹورز کی بندش سے اب لاکھوں گھرانے اشیائے صرف مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوں گے جس سے ان کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومت ان اسٹورز کی کارکردگی بہتر کرنے کے اقدامات کرتی تاکہ غریب عوام اس سے مستفیض ہوتے رہتے، حکومت کے اس فیصلے کا براہ راست اثر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام پر ہوگا، حکومت کو عوام کے مسائل و مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز

پڑھیں:

حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 جولائی 2025) حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے عوام کی جیبوں سے ساڑھے 1200 ارب روپے سے زائد نکالے جائیں گے، حکومت کا بجلی کے بلوں پر اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے عوام کی جیبوں سے کھربوں روپے اضافی نکالے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے نئے مالی سال میں عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بجلی بلوں میں صارفین کیلئے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کر رہے ہیں جس سے مزید سرچارج عائد ہو گا۔ حکام نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمرشل بینکوں سے1270 روپے قرض لیا گیا، کمرشل بینکوں کو قرض کی واپسی کیلئے صارفین سے اضافی رقم وصول ہو گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ سے اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
                                                                                                                       

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سیاست اور مہنگائی
  • قرضوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود کسان نظرانداز، مرکزی کسان لیگ
  • تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر خطرناک وار قرار دیدیا
  • سندھ میں ماہانہ اجرت کا نوٹیفکیشن
  • حکومت کا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
  • بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش پر ’ایکس‘ کا سخت ردعمل آگیا
  • بیوروکریسی کی کارکردگی مایوس کن: حکومت کا اعلیٰ عہددوں پر نجی شعبےسے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر