data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-16
لاہور (نمائندہ جسارت) صوبہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام 38 الیکٹرونک
ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، نجی ادارے ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے کی تاریخی بچت حاصل کی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور بیوٹی فکیشن پروجیکٹس کی بھی منظوری دی، منصوبوں کے تحت ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، مصری شاہ، اک موریہ اور دوموریہ پل کی تزئین و آرائش کی جائے گی، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لیے منی ٹرین چلائی جائے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

---فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ممکن نہیں: مریم نواز
  • ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم ڈیجیٹلائزکرنے کافیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ٹول پلازوں پرچی سسٹم ختم ، ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • پنجاب میں ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب: مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت