City 42:
2025-07-08@17:49:01 GMT

سکول وین بے قابو ہوکرکھائی میں گرگئی، 26 بچے زخمی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

ویب ڈیسک : مظفرآباد کی  وادی  جہلم میں نجی اسکول کی وین بے قابو  ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 26 بچے  زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  26  بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جرمنی، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلسٹ تماشائیوں میں جا گھسے، 9 افراد زخمی

DUDENHOFEN:

جرمن ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آخری دن اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب دو سائیکلسٹس کے حادثے کے نتیجے میں متعدد تماشائی زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ مینز کیرین سیمی فائنلز کے آخری موڑ پر پیش آیا، جب دو سائیکلسٹس تقریباً 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تماشائیوں کی جانب جا گرے۔

حادثے میں 2 سائیکلسٹس سمیت 7 تماشائی زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک تھی، اور دو کو اسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ دونوں سائیکلسٹس معمولی زخمی ہوئے۔

حادثے کے فوراً بعد دو ہیلی کاپٹر چھ ایمبولنسیں اور ایمرجنسی ڈاکٹر موقع پر پہنچے۔

جرمن سائیکلنگ کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن افسر اولیور اسٹریک نے کہا کہ کھیلوں اور تماشائیوں کی صحت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس لیے ایونٹ کو منسوخ کرنا ناگزیر تھا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں دی جاتی ہیں۔

ڈوڈنہوفن سائیکلنگ کلب کے چیئرمین جینس ہارٹ وِگ نے کہا کہ میں اس حادثے سے صدمے میں ہوں۔ ہم نے یہاں پانچ دنوں تک سائیکلنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا، اور کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ ایونٹ اس طرح ختم ہو۔ میں تمام متاثرین کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا گو ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد کی  وادی  جہلم میں اسکول وین کو حادثہ،ڈرائیور اور25سے زائد بچے زخمی 
  • مظفرآباد: جہلم ویلی میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، 26 بچے زخمی
  • آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
  • مظفرآباد میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 26 بچے زخمی
  • جے ڈی سی سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان شدید زخمی‘ڈرائیور گرفتار
  • سوات، مدرسے کے طالبعلموں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری
  • سوات؛ مدرسے کے طالب علموں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری
  • سوات: سیاحوں کا رکشہ کھائی میں جاگرا، ایک جاں بحق، چار زخمی
  • جرمنی، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلسٹ تماشائیوں میں جا گھسے، 9 افراد زخمی