جے ڈی سی سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان شدید زخمی‘ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شارع پاکستان، انچولی کے قریب ایک تیز رفتار سیاہ ریوو گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے‘ ڈرائیور عرب رضا کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ گاڑی معروف فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے نمبر پلیٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب، سمن آباد تھانے کی حدود میں شارع پاکستان، انچولی کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں 18 سے 19 سال کی عمر کے دو نوجوان، عبدالاحد ولد محمد حنیف اور حنیف ولد ابراہیم، شدید زخمی ہوئے۔ یہ دونوں نوجوان آپس میں کزن اور عزیز آباد، محمدی کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ریوو گاڑی کی نمبر پلیٹ (ایل ایچ 0110) موقع پر گر گئی جسے شہریوں نے اٹھا لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہری سے چھینی گئی کار چند منٹوں میں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ا ٓن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے چھینی گئی کار چند ہی منٹوں میں برآمد کرلی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق مسلح ملزمان نادرن بائی پاس پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے آلٹو کار اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔