مظفرآباد میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 26 بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد کی خوبصورت مگر پُرخطر وادی جہلم آج ایک افسوسناک حادثے کی گواہ بنی، جہاں ایک نجی اسکول کی وین چکار کے قریب بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں اسکول وین میں سوار 26 معصوم بچے اور ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے کی گئیں، تاہم ڈرائیور اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمی بچوں کی عمریں صرف 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں، جن کی چیخ و پکار نے وادی میں سنّاٹا طاری کر دیا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے مل کر امدادی کام انجام دیے۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے نے ایک بار پھر اسکول ٹرانسپورٹ کی حالت اور پہاڑی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔ دعا ہے کہ تمام بچے جلد صحت یاب ہوں اور والدین کو اپنے لختِ جگر کی خیریت کی خبر ملے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔