دشمن کو نشان عبرت بنا کر چھوڑیں گے، بلوچستان واقعے پر وزیرداخلہ کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دشمن کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔
بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگردی کے دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کو بھارت کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ نہتے مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔
محسن نقوی نے اس سفاکانہ عمل کو فتنۃ الہندوستان کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بزدلی، درندگی اور بدترین وحشی پن کی انتہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایک بار پھر معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان میں امن و اتحاد برداشت نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے اور ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حملے کے ذمے داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، چاہے وہ سرحد پار بیٹھے ہوں یا مقامی سہولت کاروں کے روپ میں پاکستان میں چھپے ہوئے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور ان دہشتگردوں کو ملک کے کسی کونے میں پناہ نہیں لینے دی جائے گی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر قوم کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی یہ چالیں ہماری یکجہتی کو توڑنے میں ناکام رہیں گی کیونکہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہے۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ریاست اور قوم ایک پیج پر ہیں اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ جیتی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے واقعے پر کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو بڑے ترقیاتی منصوبوں، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو دونوں پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے اپنے دورے کے دوران دونوں منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیوں، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، رفتار اور معیار دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت حاصل ہوگی جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل کے حل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے شاہین چوک انڈر پاس کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کو اگلے 30 دنوں میں مکمل کیا جائے اور اس کے لیے بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ ٹریفک کے دباؤ اور سکول اوقات میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے، شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک جدید (ماڈرن) ترقیاتی منصوبہ ہوگا جو دارالحکومت کی ٹریفک اور سفری سہولیات میں نیا معیار قائم کرے گا۔