وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کے قتل کو ’فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت ہوگا۔

انہوں نے دہشتگردوں کو بزدل درندے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانیت کی بجائے درندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ضائع نہیں جائے گا، اور ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے کا موقع نہیں دے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا اور فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ یہ ریاستی جنگ ہے اور اس میں دوٹوک فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان عوام کے زخموں کا بدلہ لینے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

یاد رہے کہ  جمعرات کی شب کوئٹہ اور ڈی جی خان کو ملانے والی قومی شاہراہ این 70 پر سرڈھاکہ کے مقام پر مسلح افراد نے 9 افراد کو قتل کر دیا۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے متعدد بسوں کو روکا اور اسلحے سمیت بسوں میں داخل ہو گئے۔ اس دوران مسلح افراد نے مسافروں کو اتارا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو بسوں سے اتار کر بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سفاکانہ کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔

 شاہد رند نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں کسی بلوچ نے نہیں، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

شاہد رند نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان سرڈھاکہ سرفراز بگٹی فتنۃ الہندوستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان سرڈھاکہ سرفراز بگٹی فتنۃ الہندوستان فتنہ الہندوستان سرفراز بگٹی مسلح افراد وزیر اعلی جائے گا کہا کہ

پڑھیں:

ایمان مزاری نے چیف جسٹس کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی

ایمان مزاری نے چیف جسٹس کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہ ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو چیف جسٹس کے خلاف شکایت موصول کروا دی گئی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے، تعین کیا جائے کہ چیف جسٹس نے ایمان مزاری سے متعلق صنفی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیا جائے۔ایمان مزاری نے شکایت میں مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراساں کرنے پر معاملہ مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • ایمان مزاری کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف شکایت ہراسمنٹ کمیٹی میں جمع
  • ایمان مزاری نے چیف جسٹس کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی
  • ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی