کراچی میں نادرا سینٹرعوامی مرکز 14دن کے لئے بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، نادرا رجسٹریشن سنٹر 14 دن کے لئے بند ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے شہریوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز کراچی توسیع و مرمت کے کام کے پیش نظر بند رہے گا۔
ہیڈ آفس کا کہنا تھا کہ 14 جولائی 2025 بروز سوموار سے 27 جولائی 2025 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔
شہریوں کو نادرا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اس مرکز کے نزدیک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے، شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل رجسٹریشن وین پر تشریف لائیں اور نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نمازجنازہ پڑھائیں۔ فائل فوٹوترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں، حمیرا اصغر کے لواحقین اگر تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضر ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا اصغر کی تجہیز و تکفین کے تمام تر انتظامات میں ادا کروں گا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلئے سوال ہے کہ جوان بیٹی کی لاش دفنانے والے نہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔