پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی" کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں  جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔

گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ" میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سفید فام بینڈ میں محنت کی، لیکن پھر بھی لوگوں نے ان کی نسلی شناخت پر سوالات اٹھائے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

زین کے ان جذباتی اشعار کو سامعین خاص طور پر جنوبی ایشیائی مداحوں نے خوب سراہا ہے اور وہ زین سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ ٹیزر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب زین نے حال ہی میں ون ڈائریکشن بینڈ چھوڑنے کی دسویں سالگرہ پر ایک پرفارمنس بھی دی تھی۔ یاد رہے کہ ان کا گانا "فوشیا سی" ابھی باقاعدہ ریلیز نہیں ہوا، لیکن اس کا مختصر ٹیزر پہلے ہی موسیقی کے حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

مداح اسے زین کے دیرینہ احساسات اور انڈسٹری میں ان کے مشکل سفر کے باوجود کامیای کی کہانی پر مبنی گانا قرار دے رہے ہیں اور اس مکمل گانے کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Zayn Malik (@zayn)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زین ملک رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، کئی معروف فنکاروں نے اپنی آواز میں نوحے پڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔

ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔

امام حسینؓ کی قربانی کے ذریعے تقویٰ، ایثار اور حق کے ساتھ ڈٹ جانے جیسے اسباق دیے جاتے ہیں، جن کی آج کے دور میں ہر مسلمان کو اشد ضرورت ہے۔

کربلا کے دردناک واقعے اور اہلِ بیتؑ پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحے پڑھے جاتے ہیں، دیگر مسلمانوں کی طرح پاکستانی فنکار بھی عاشورہ کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

فنکاروں کی بڑی تعداد مجالس میں شرکت کرتی ہے، سبیلیں لگاتی ہے اور جنہیں اچھی آواز عطا ہوئی ہے وہ نوحہ خوانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

رواں سال بھی معروف فنکاروں نے محرم الحرام کے موقع پر عقیدت سے نوحے پڑھے۔

اداکار عمران عباس نے یوٹیوب چینل پر اپنی خوبصورت آواز میں نوحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی۔

گلوکار عاصم اظہر نے ٹک ٹاک پر نوحہ خوانی کی ویڈیو پوسٹ کی۔

@asimazhar

8 Muharram 1447 ????????????

♬ original sound – Asim Azhar


ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بھی محرم کے موقع پر اپنا کلام شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)


اداکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے بھی سوشل میڈیا پر عقیدت سے بھرپور کلام پوسٹ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ???????????????????????? ???????????????????? ???????????????????????? (@mohsinabbashaider)


گلوکار اسرار شاہ نے یوٹیوب پر اپنی پُراثر آواز میں کلام شیئر کیا۔

مزیدپڑھیں:شاہد آفریدی اور نواسے عالیار کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • شاندار سیکیورٹی و انتظامات سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، گورنر سندھ
  • برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا
  • بریڈ پٹ کی فلم ’F1‘ نے دنیا بھر سے کتنے ملین ڈالرز کمالیے؟
  • پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت
  • ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
  • سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری
  • ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • مادھوری ڈکشٹ کا رشتہ ٹھکرانے والا گلوکار کون؟
  • کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے