خیبر پختونخوا: پبی میں بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پبی:
خیبر پختونخوا کے علاقے پبی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی کی مبینہ طور پر پستول کے ساتھ کھیلنے کے دوران گولی چلنے سے 13 سالہ کمسن بھائی جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ پبی کے نواحی علاقے ڈاگی جدید میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بڑا بھائی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا، جس کے نتیجے میں گولی چھوٹے بھائی کو لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے فوراً بعد کمسن بچے کی لاش کو میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔