Jang News:
2025-07-12@19:42:09 GMT

آزاد کشمیر میں تیندوا مار دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

آزاد کشمیر میں تیندوا مار دیا گیا

فوٹو:اسکرین گریب جیو نیوز 

آزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقے بسنت کوٹ میں ایک تیندوا مردہ حالت میں ملا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف آزاد کشمیر کے مطابق  پٹہکہ کے علاقے بسنت کوٹ میں تیندوا مارا گیا ہے، نر تیندوے کو بندوق کی گولی سے مارا گیا ہے۔

نامعلوم افراد کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور میں بلی اور خرگوش کے قتل کی دھمکی پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کے پوش علاقے کی رہائشی خاتون کے خلاف خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں خاتون کے خلاف جانوروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انسٹاگرام پر خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا     اور 20 سے زائد جانور بدترین حالت میں برآمد کرلیے جس میں سانپ، عقاب اور شکارا بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف درج مقدمے میں جانوروں کو بغیر اجازت رکھنے پر پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے ۔

پولیس نے جانوروں کو تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جبکہ خنسا بی بی نامی خاتون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سے چیئرمین علماء و مشائخ کونسل پاکستان کی ملاقات
  • آزاد کشمیر بینک کو جدت اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انوارالحق
  • عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف کر دیا
  • عدالت عظمی آزاد کشمیر کے حکم پر سیشن جج راجہ امتیاز بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف
  • آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا کا کشمیر کاز سے وابستگی کا اعادہ
  • لاہور میں بلی اور خرگوش کے قتل کی دھمکی پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ، سوال و جواب کی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
  • آزاد کشمیر کے شہری کی 60 ہزار درخت لگانے کی مہم کا آغاز