اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے چیئرمین علماء و مشائخ کونسل پاکستان پیر سید سعادت علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں امن و استحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنت رسول اللہﷺ پر عمل ہی امت مسلمہ کو راہ راست پر عمل پیرا رکھ سکتا ہے۔ اسلام میں کسی لسانی اور علاقائی گروہ بندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے، مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اولیا کی دھرتی ہے، کشمیری عوام کو ہندوستان کے بدترین جبر کے سامنے ڈٹے رہنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر محمد مظہر سعید شاہ کی خصوصی دعوت پر کشمیر آیا ہوں۔ کشمیر کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں بڑے نامور لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے اپنے آفس چیمبر آمد پر چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پاکستان کا خیر مقدم کیا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے پیر محمد مظہر سعید شاہ کو درگاہ جورہ شریف میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات نے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل کو شیلڈ بھی پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیر محمد مظہر سعید شاہ مشائخ کونسل وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہ نے

پڑھیں:

صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سرکاری دورے کے دوران شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی توانائی ضروریات اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر صدر مملکت کو کمپنی کے پاکستان میں جاری توانائی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ صدر زرداری نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کمپنی نے نہ صرف بجلی کے منصوبوں کے ذریعے ملک کی ضروریات پوری کیں. بلکہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور سماجی و معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہیں تو انہیں دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکومت چینی انجینئرز اور کارکنوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کرے گی۔ملاقات کے دوران تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ یہ منصوبہ تھر کے کوئلے پر مبنی پہلا کوئلہ گیسیفیکیشن اور فرٹیلائزر پراجیکٹ ہوگا جو نہ صرف توانائی کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ زرعی شعبے کو بھی سہارا دے گا۔یہ یادداشت ایم ایف ٹی سی کول گیسیفیکیشن کے سی ای او شاہد تواوالا اور سینو سندھ ریسورسز/ شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مسٹر لِن جیگن نے دستخط کی۔صدر مملکت کے ہمراہ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر شاہ بھی موجود تھے جب کہ چین اور پاکستان کے سفراء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل  کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات