بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔

شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔

دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے
بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔

شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔

دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے رعایتی معاہدہ کالعدم کر دیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خط پر غور، سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی لاش دیکھ کر بیٹے کی لاش والد بھی

پڑھیں:

دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، سرفراز بگٹی

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نہتے مسافروں کے قتل کو "فتنہ ہندوستان" کی کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم پاکستانیوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ اس کا جواب انتہائی سخت دیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، اور دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لئے قبرستان بنے گا۔ "فتنہ ہندوستان" کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ریاستی جنگ ہے، جس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، لیکن صوبے کے عوام ان ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ قاتل زمین کے اندر بھی چھپ نہیں سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
  • بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر والد بھی انتقال کرگیا
  • ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد شدت غم سے وفات پاگئے
  • بلوچستان دہشتگردی کا المناک واقعہ، لورالائی میں شہید کیے گئے 9 پنجابی مسافروں کی تدفین مکمل
  • عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے، رانا ثنا
  • بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والد
  • دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، سرفراز بگٹی
  • سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے
  • وفات سے پہلے حمیرا اصغر نے اپنے مداحوں کے لیے کیا پیغام دیا؟