کاشف سعید شیخ کی ایران قونصلیٹ کراچی میں قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، قیادت اور عوام کی جانب سے اسرائیلی و امریکی جارحیت کےخلاف مردانہ وار مقابلہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر واحد اصغری نے ایرانی قوم اور حکومت کی جماعت اسلامی کی جانب سے حمایت کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایرانی قونصلیٹ میں قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، قیادت اور عوام کی جانب سے اسرائیلی و امریکی جارحیت کےخلاف مردانہ وار مقابلہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر واحد اصغری نے ایرانی قوم اور حکومت کی جماعت اسلامی کی جانب سے حمایت کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں نائب امراء جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا، محمد افضال آرائیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جکھرو اور معاون خصوصی زاہد حسین راجپر بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر واحد اصغری جماعت اسلامی کی جانب سے
پڑھیں:
ایران امریکا سے مشروط مذاکرات پر آمادہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران/ دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے آمادہ ہیں تاہم امریکا کو مذاکرات کے دوران ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی اور امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہی مذاکرات توڑ کر کارروائی کا آغاز کیا، اس لیے اب ضروری ہے کہ امریکا اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرے، امریکا کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا کہ ایران کو پر امن جوہری منصوبہ ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے درحقیقت یہ ایک سنگین غلط فہمی ہے، ایرانی جوہری پروگرام ایسا قومی سرمایہ ہے جسے آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سفارت کاری دو طرفہ معاملہ ہے اور دوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے ایک سفارتی ہاٹ لائن قائم کی جا رہی ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (آئی اے ای اے) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادارہ اپنے”دہرے معیار” کو ختم نہیں کرتا تو ایران اس کے ساتھ جوہری تعاون دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر کے یہ ریمارکس یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے فون پر گفتگو کے دوران سامنے آئے، جس کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا نے جاری کیں۔صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو اس کا جواب مزید سخت اور قابلِ افسوس ہوگا‘ آئی اے ای اے کی غیرجانب داری پر سوالیہ نشان ہے اور رپورٹنگ میں امتیازی رویے نے ادارے کی ساکھ کو مشکوک بنا دیا ہے۔