data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ بلوچستان میں نیوی کا حاضر سروس آفیسر کلبھوشن اپنے پورے نیٹ ورک کے ساتھ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بلوچستان میں محنت اور مزدوری کرنے والے افراد کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے بد قسمتی سے ایک تسلسل کے ساتھ بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کو قتل کیا جار ہا ہے۔پوری قوم حکمرانوں سے سوال پوچھتی ہے کہ حکومت نے ان بے گناہ اور نہتے لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں۔؟انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں بلوچستان پورے ملک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے علاقہ غیر بنتا جا رہا ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان میں بھارت اور اسرائیل پاکستان کی سلامتی پر وار کر رہے ہیں۔ الحمد اللہ ہماری بہادر افواج نے ملکی سرحدوں کی طرح جیسے حفاظت کی ویسے ہی ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرے گی۔ قوم ساتھ کھڑی ہے۔محمد قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب بے گناہ مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی پشت پر کھڑی تمام قوتوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں

پڑھیں:

چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ : چین کے ایک جم نے اپنی منفرد اور متنازعہ آفر پیش کردی جس کے تحت 3ماہ میں 50کلو وزن کم کرنے والے کوانعام میں ایک استعمال شدہ پورشے پینامیرا اسپورٹس کار دی جائے گی۔

جم انتظامیہ کے مطابق اس چیلنج میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو 10 ہزار یوآن (تقریباً 1400 امریکی ڈالر) بطور فیس ادا کرنی ہوگی، جس میں تین ماہ کی تربیت، رہائش اور کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔

فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ چیلنج جاری ہے اور جیسے ہی 30 شرکاء مکمل ہوں گے، رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ اب تک 8 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔

اس دلچسپ انعام نے بہت سے لوگوں کو وزن کم کرنے کی تحریک دی ہے، مگر طبی ماہرین نے اس چیلنج کو خطرناک قرار دیا ہے۔

ایک ماہرِ صحت نے تنبیہ کی کہ روزانہ آدھا کلو وزن کم کرنا انتہائی غیر محفوظ ہے۔ اگر کوئی شخص بہت زیادہ موٹاپے کا شکار نہیں ہے تو اس رفتار سے وزن کم کرنے سے چربی نہیں بلکہ پٹھے ختم ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہارمونز میں عدم توازن، بالوں کا جھڑنا اور خواتین میں حیض کی بے قاعدگی جیسی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

انعام کے باوجود یہ چیلنج سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے، کچھ لوگ اسے بہترین موٹیویشن کہہ رہے ہیں، تو کچھ نے اسے خطرناک مقابلہ قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل
  • جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری
  • جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید
  • اسلام آباد، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرکے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان