لاہور:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں نے واضع طور پر حکومت کا موقف یالیگل پوزیشن ایکسپلین کی، میں اس تمام تر معاملے کے اوپر دوبارہ اس پر روشنی ڈالتا ہوں کیونکہ میں اس پرزمپشن پر پروسیڈ کر رہا ہوں کہ وہ برطانوی شہری ہیں، ان کے پاس کوئی اور پاسپورٹ نہیں ہے وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں، ان کے پاس نائیکوپ نہیں ہے،

پچھلی دفعہ بھی غالباً یہی اطلاعات موصول ہوئیں کہ جب وہ پچھلی دفعہ بھی آئے تو پاکستان کا ویزا لیکر آئے تو دنیا کے کوئی بھی ممالک ہیں آپ ہیں، میں ہوں، بحیثیت پاکستانی شہری ہم امریکاجا کر اور برطانیہ جا کہ وہاں پر پروٹیسٹ نہیں کر سکتے ان کی حکومتوں کے خلاف۔

بیورو چیف ایکسپریس محمد الیاس نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان کو آئین کے آرٹیکل 10کے تحت موقعہ دیا جا رہا ہے، اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا بھی موقف سننا چاہیے، پہلے تو یہ بات نہیں ہو رہی تھی، پہلے تو یہ تھا کہ ان کے خلاف سیدھا ریفرنس دائر کر کے ان کو ڈی سیٹ کرنے کے کیلیے کا م کیا جا رہا تھا، حکومت کی طرف سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے تو اس وجہ سے اسپیکر نے ان کو بلایا ہے، بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس وہ ان کو بلا کر سنیں گے کہ آپ کے خلاف یہ ریفرنس آیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو