ایپل انکارپوریشن 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران متعدد نئی مصنوعات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جن میں ایک نیامگر  کم قیمت آئی فون، کئی نئے آئی پیڈز، اور اپ گریڈڈ میک کمپیوٹر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی لائن اپ اگلے سال بہار تک متعارف ہو گی، جس میں ایپل کے انٹری لیول ٹیبلٹ، آئی پیڈ ایئر، اور ایک نیا بیرونی میک مانیٹر شامل ہیں، نسبتاً سستے اسمارٹ فون کا نام آئی فون 17 ای ہوگا، جو اس سال کے شروع میں لانچ کیے گئے 599 ڈالر مالیت کے ماڈل کا نیا ورژن ہوگا۔

ایپل نئے میک بک پرو اور میک بک ایئر پر بھی کام کر رہا ہے، جو اصل میں 2025 میں ریلیز ہونے تھے، تاہم اب ان کی ممکنہ ریلیز 2026 میں متوقع ہے۔

نئی مصنوعات کا مقصد کمپنی کی آمدنی میں تسلسل لانا ہے، جو حالیہ برسوں میں غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی ہے۔ کووڈ وبا کے دوران فروخت میں اضافے کے بعد گزشتہ 2 برسوں سے طلب میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی ایک وجہ نئی مصنوعات کی تاخیر سے ریلیز بھی ہے۔

2026 کے اوائل میں متوقع ایپل مصنوعات میں سر فہرست آئی فون 17 ای ہے جو 16 ایکی طرح کا ڈیزائن رکھتا ہے لیکن نئے اے 19 پروسیسر کے ساتھ ہوگا جس کا کوڈ نام وی 159ہے، اور ریلیز آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے۔

نئے آئی پیڈزجن کے کوڈ نام جے 581 اور 582 مارچ یا اپریل 2026 میں لانچ متوقع ہیں، جو اپنے موجودہ ماڈل جیسے ڈیزائن میں ہی دستیاب ہوگا مگر تیز تر چِپ کے ساتھ، اسی طرح آئی پیڈ ایئر آئی پیڈ پرو ایم5  اپ گریڈڈ چپ کے ساتھ لانچ ہوگا۔

میک بک پرو 14 اور 16 انچ ماڈلز کوڈ جے 714 اور جے 716 ایم 5 چپ کے ساتھ 2026 کے اوائل میں متوقع ہیں، یہ موجودہ ڈیزائن میں آخری اپڈیٹ ہوگی، اس کے بعد نئے کیس اور او ایل ای ڈی اسکرین متعارف ہوں گی۔

میک بک ایئر کوڈ جے 813 اور جے 815 کے ساتھ 2026 کے اوائل میں متعارف کیا جائے گا، جبکہ ایپل اسٹوڈیو ڈسپلے کے بعد میک کا پہلا نیا بیرونی مانیٹر کا ماڈل 2026 میں متوقع ہے، اسی طرح اسمارٹ ہوم ہب کوڈ جے 490، جو پہلے 2025 میں آنا تھا، لیکن اب سری کی نئی اپڈیٹس کی وجہ سے 2026 میں متوقع ہے۔

ایپل کی 2026 کی یہ نئی لائن اپ موجودہ سال کے روایتی فال اپ گریڈ سائیکل کے فوراً بعد آئے گی، جس میں سلم ڈیزائن والا آئی فون 17، ری ڈیزائن شدہ پرو ماڈلز، نئی ایپل واچز، تیز رفتار ویژن پرو ہیڈسیٹ، اور اپ گریڈڈ آئی پیڈ پرو شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پیڈ آئی فون اپ گریڈڈ اپڈیٹ اسمارٹ ہوم ہب ایپل ایپل مصنوعات ایم 5 پروسیسر چِپ سری میک میک بک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی پیڈ ا ئی فون اپ گریڈڈ اپڈیٹ اسمارٹ ہوم ہب ایپل ایپل مصنوعات ایم 5 میک میک بک میں متوقع ہے کے اوائل میں اپ گریڈڈ آئی پیڈ آئی فون کے ساتھ میک بک ئی پیڈ ئی فون

پڑھیں:

کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا

عالمی ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا نیا ڈیزائن ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو پرتوں اور فارمیٹس کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کینوا کے پورے پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔

کینوا کے مطابق یہ نیا ماڈل کینوا کے اپنے ڈیزائن عناصر پر تربیت یافتہ ہے اور صارفین کو ایڈیٹ ایبل ڈیزائنز تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جن میں مختلف لیئرز اور آبجیکٹس شامل ہوں گے، نہ کہ صرف سادہ تصاویر۔ یہ ماڈل پریزنٹیشنز، سوشل پوسٹس اور ویب سائٹس جیسے مختلف فارمیٹس کی مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ

کینوا کے گلوبل ہیڈ آف پراڈکٹ رابرٹ کاوالسکی نے بتایا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ صرف ایک پرامپٹ سے ڈیزائن کا آغاز کریں اور پھر خود اسے اپنی مرضی کے مطابق بہتر بنائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کینوا نے اپنا اے آئی اسسٹنٹ بھی اپ گریڈ کیا ہے جو اب پورے انٹرفیس پر دستیاب ہے اور 3ڈی آبجیکٹس بنانے، یہ ماڈل مواد تجویز کرنے اور مختلف آرٹ اسٹائلز کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید یہ کہ کینوا نے اپنے ایپ بلڈنگ ٹولز اور اسپریڈشیٹ فیچرز کو بھی ضم کردیا ہے جس سے صارفین ڈیٹا سے براہِ راست ویزول ویجٹس تیار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی مسائل میں مصنوعی ذہانت کا کردار، ماہرین نے خبردار کردیا

کینوا نے اپنی نئی آل اِن ون مارکیٹنگ پلیٹ فارم کینوا گرو بھی لانچ کی ہے، جو اینالیٹکس، مواد کی تخلیق اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست پبلشنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ فیچر اشتہاری اینالیٹکس اسٹارٹ اپ میجک بریف کے حصول کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید نئے فیچرز میں فارم کریشن، برانڈیڈ مارکیٹنگ ای میلز کی ڈیزائننگ، اور ایفینیٹی سوٹ کی مفت دستیابی شامل ہے۔ کینوا نے اپنے انٹرفیس کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ ویکٹر، لی آؤٹ، پکسل اور دیگر ڈیزائن خصوصیات کو یکجا کر کے صارفین کو زیادہ ہموار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اے آئی فیچرز ڈیزائن ماڈل کینوا مصنوعی ذہانت

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا