کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک کر 9 پاکستانی شہریوں کو اتار کر بے رحمی سے شہید کردیا۔

ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ظلم و درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم جانیں چھین لیں، جو دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا، حملہ آوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرارہو گئے، تاہم متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصرکوکسی صورت بخشا نہیں جائے گا بلوچستان کے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں اورریاست دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

را بلوچستان میں دہشت گردی کیسے کرواتی ہے؟ اہم انکشافات

فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، دہشت گردی کیلئے اشارے کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟  اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  بھارت کو جب سے آپریشن سندور اور معرکۂ حق میں منہ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہوا، تو اس نے اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کیلئے روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے پراکسی جنگ کا رخ اختیار کر لیا ہے، جس میں فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں کو استعمال کرکے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد ’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس بربریت میں’’ را ‘‘کا کردار محض پسِ پردہ نہیں رہا بلکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ بابا بنارس، فرنٹل فورس اور بھوٹ بلوچ، ان حملوں سے قبل اشارے دیتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر پہلے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ظاہر کی جاتی ہے، اور پھر انہی خطوط پر کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔ بعد ازاں یہی اکاؤنٹس ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور بھارتی ذرائع ابلاغ اس کی بھرپور تشہیر کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اب پاک فوج کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ جب بھی انہیں عسکری سطح پر شکست ہوتی ہے، یہ اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بلوچستان میں مزدوروں، طالبعلموں اور خواتین کو ان دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے، جس سے ان کے گھناؤنے عزائم اور سفاک چہرے کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت کی یہ حکمتِ عملی اس کی عسکری، سفارتی اور اخلاقی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • را بلوچستان میں دہشت گردی کیسے کرواتی ہے؟ اہم انکشافات
  • بلوچستان میں قتل عام پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کی فتنۂ ہندوستان پر کڑی تنقید
  • بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں کا وار،9 مسافروں اغوا کے بعد قتل ، صدر،وزیراعظم ودیگر کی مذمت
  • سرڈھاکہ میں شہید کیے گئے مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل، لاشیں ڈیرہ غازی خان منتقل
  • صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم
  • بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل
  • دشمن کو نشان عبرت بنا کر چھوڑیں گے، بلوچستان واقعے پر وزیرداخلہ کا سخت ردعمل
  • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی سفاکانہ کارروائی، سرڈھاکا میں 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کر دیا
  • کوئٹہ سمیت 3 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے، سکیورٹی فورسز کا بھرپور رسپانس