سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
ژوب(آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والا سفاک دہشتگردی کا واقعہ صرف ایک قومی سانحہ نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت دکھ اور صدمہ لے کر آیا ہے۔
اس واقعے میں شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، جو اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے فیملی سمیت پنجاب واپس جا رہے تھے، مگر سفاک دہشتگردوں نے ان کی میتیں بھی لواحقین کے پاس واپس بھجوا دیں۔
شہداء کے بھائی صابر نے سوشل میڈیا پر جذباتی بیان دیا کہ کل ہمارے والد کا انتقال ہوا، آج صبح 9 بجے ان کی نماز جنازہ تھی۔ عثمان اور جابر بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ اسی میں شرکت کے لیے آ رہے تھے، مگر اب ہمیں ایک کے بجائے تین جنازے اٹھانے پڑیں گے۔
والد کی میت موجود تھی جس کا جنازہ آج اٹھایا جانا تھا، اب بلوچستان سے دو اور جنازے آ رہے ہیں وہ جنازے جو کبھی زندہ محبتوں کے ساتھ واپس آنے والے بھائیوں کے انتظار میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان قومی شاہراہ پر سرہ ڈاکئی کے مقام پر دہشتگردوں نے ایک سفاک حملے میں پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو روکا، شناختی کارڈ چیک کیے اور مخصوص شناخت رکھنے والے مسافروں کو نیچے اتار کر اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس انسانیت سوز کارروائی میں کم از کم 9 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لورا لائی دہشت گرد حملے کے 9 شہداء کی میتین پنجاب لانے کے لیے 5 ایمبولینس بلوچستان روانہ کر دی گئیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی بے حسی ہے کہ وہ والد سے ملاقات کیلئے پاکستان نہیں آئے، ضیاءاللہ شاہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ضیاءاللہ شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کی طویل غیرموجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک باپ جیل میں قید ہے اور بیٹے اس سے ملاقات تک کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ اگر وہ اپنے والد سے مخلص ہیں تو انہیں پاکستان آ کر اپنے والد کیلئے دیے گئے احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔
ڈیلی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاءاللہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے لیکن اس جماعت کی اپنی قیادت اور کارکنوں میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس بالکل درست اقدام ہے کیونکہ ان ارکان نے مسلسل ایوان کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اور ڈیڑھ سال کے دوران قانون سازی کے عمل میں روڑے اٹکائے۔
ن لیگی رہنما نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا۔ “سعودی شہزادے کی دی گئی گھڑی کا اسکینڈل پوری دنیا کے سامنے آیا، جو گھڑی تحفہ میں ملی تھی وہی بعد میں مارکیٹ میں فروخت ہوتی پائی گئی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج بھی سیاستدانوں سے بات چیت کے بجائے ٹکراؤ کی راہ پر گامزن ہیں، جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور سیاسی ہم آہنگی کی بات کی۔ “نواز شریف نے اپنے مخالفین کی نفرت کے باوجود ہاتھ بڑھایا لیکن عمران خان نے مسلسل انکار کی روش اپنائی۔”
ضیاءاللہ شاہ نے موجودہ قومی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز میں تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سوائے پی ٹی آئی کے جو اب بھی اپنی ضد پر قائم ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا اور دشمن بھارت کو بہادری سے منہ توڑ جواب دیا۔
غزہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری کو بیدار ہونے کا مشورہ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “نواز شریف نے ناحق جیل کاٹی، تکلیفیں برداشت کیں لیکن ریاست سے بغاوت نہیں کی۔”
ضیاءاللہ شاہ نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD)‘ کا قیام ایک بڑا قدم ہے جو مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ’ڈالے کلچر‘ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور عوام کو اب بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں 17 سال بعد پہلی بار یوم عاشور پر موبائل سروس بند نہیں کی گئی، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا اور یہ فیصلہ انتظامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔