مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبدالقیوم خان نے بھرپور کردار ادا کیا، پیر مظہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، تحریک تکمیل پاکستان، اسلام کی سربلندی اور تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، تحریک تکمیل پاکستان، اسلام کی سربلندی اور تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار محمد عبدالقیوم خان ایک تحریک اور ایک جہد مسلسل تھے۔ سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبدالقیوم خان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے انہوں نے کئی زبانوں میں لٹریچر تیار کیا، سینکڑوں تقاریر کیں، لیکچر دیے اور قومی و عالمی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھے، سردار عبدالقیوم خان کی خدمات سیاسی کارکنان کے لیے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان جیسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات نسل نو کے لئے مشعل راہ ہے، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر سردار محمد عبدالقیوم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار محمد عبدالقیوم خان سردار عبدالقیوم خان عبدالقیوم خان کی کے لئے
پڑھیں:
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔