پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، علیمہ خان نے یہ خبر دی تھی۔
بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے۔میں حکومتی حلقوں میں بڑی بے چینی محسوس کررہا ہوں، حکومت کو اس کو مثبت انداز میں لینا چاہیئے۔ قاسم اور سلمان کا پاکستان آبائی ملک ہے، لیکن جب والدین دونوں کا گھرٹوٹا تو بچے لندن چلے گئے۔(جاری ہے)
عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہورہی، عمران خان ہردوسری تیسری پیشی میں شکایت کرتے تھے کہ ان کی ملاقات نہیں ہورہی۔
بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے، کسی نے نہیں کہا کہ وہ احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے، علیمہ خان نے بھی یہی کہا کہ وہ تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔مجھے معلوم نہیں کہ قاسم اور سلمان کے پاس پاکستان کی سیٹزن شپ ہے یا نہیں۔ مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں گے،اس وقت ملک میں آئین قانون جمہوریت کچھ نہیں ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حیثیت بھی ختم ہوچکی ہے، ہم اداروں پر انحصار نہیں کرسکتے، ہم نہیں سمجھتے کہ عدلیہ سے ہمیں انصاف مل جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی کے بیٹے کہا کہ
پڑھیں:
صاحبزادے ملاقات کیلئے جلوس کی صورت میں نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے۔ وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے نہیں دی جارہی جو ان کا حق ہے۔
سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر کرپٹو کرنسی استعمال ہوسکے گی؟