لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔
گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے۔
آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار لگا کر جھوٹا پیغام تحریر کیا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Film Window (@film.
مذکورہ فیس بک صارف کی پوسٹ وائرل ہونے پر بعض مداحوں نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے اس کی تصدیق کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد مستقل کالز موصول ہونے پر ان کے بیٹے نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا۔
یاد رہے کہ آشا بھوسلے آنجہانی لیجنڈری پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی بہن ہیں جن کی عمر 91 برس ہے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آشا بھوسلے
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6