مہاتیر محمد 100 سال کے ہوگئے؛ طویل عمر کا راز بھی بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ سیاست دان مہاتیر محمد نے زندگی کے نشیب وفراز کے 100 ویں سالگرہ منائی۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اب بھی ایک بھرپور اور متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں اور سب کے لیے ایک مثال ہیں۔
مہاتیر محمد نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن اہل خانہ کے ہمراہ منایا۔ کیک کاٹا اور مبارکبادیں وصول کیں۔
جس کے بعد وہ اپنا روایتی سفاری سوٹ پہن کر دفتر کے لیے روانہ ہوگئے اور معمول کے کام انجام دیئے۔
اپنی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی لائیو پوڈ کاسٹ میں مہاتیر محمد نے زندگی کے بہار اور خزاں پر روشنی ڈالی۔
اپنی طویل عمر کا روز بتاتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ اگر کوئی انسان اتنا خوش قسمت ہے کہ اسے کوئی مہلک بیماری نہ ہوئی ہو تو وہ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند رہنے کے لیے کم کھائیں، تھوڑی بہت ورزش کریں، پڑھنا لکھنا جاری رکھیں، لوگوں سے بات چیت کریں اور نتیجہ خیز مباحثوں کے ذریعے اپنے دماغ کو متحرک رکھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ طویل عمر کا اگر کوئی راز ہوسکتا ہے تو وہ وہی ہے جو میں کرتا آیا ہوں اگر آپ اچھی طرح سے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے جسم اور دماغ کو متحرک رکھنا ہوگا۔
مہاتیر محمد نے اپنے طویل عمر، اچھی صحت اور کامیابی کا کریڈٹ اپنی 98 سالہ اہلیہ سیتی حسمہ کو بھی دیا۔
انھوں نے کہا کہ میری بیوی ایک بہترین دوست ہیں اور وہ میری تمام تر سرگرمیوں میں میرا بھرپور ساتھ دیتی آئی ہیں۔
انھوں نے پوڈ کاسٹ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحانہ اور غاصبانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔
مہاتیر محمد نے چین کے زوال اور عروج پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور خطے میں چین کے اثر ورسوخ پر تبادلہ خیال کیا۔
مہاتیر محمد نے اپنی سالگرہ کے پوڈ کاسٹ کے بعد اپنے دفتر میں مزید خیر خواہوں سے ملاقات کی۔ ان کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ سابق ملائیشین وزیرِ اعظم کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کسی شاندار جشن کا انعقاد نہیں کیا گیا بس عملے نے ایک چھوٹا سا کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طویل عمر
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں ان کی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، دوسری جانب عاصم اظہر اپنی سریلی آواز اور کامیاب گیتوں کی بدولت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، ان کی قربت نے اُن دنوں میں ان کے تعلقات کی افواہوں کو ہوا دی، جس کی کبھی باقاعدہ تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے ایک جیسے زیورات بھی پہنے، عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، اسے سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by SaherScooop (@saher.scooop)
گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر Saher.Scoooop نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔