سکھرشہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع حرا اسپتال کے باہر سے نامعلوم چور بلوچستان کے رہائشی کی قیمتی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا گاڑی کی برآمدگی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری خالد حسین ولد عطا محمد گاجانی اپنی ذاتی گاڑی ٹوئیوٹا GLI ماڈل 2008، رنگ گولڈن، رجسٹریشن نمبر AQW-060 پر کسی ذاتی کام کے سلسلے میں سکھر کے حرا اسپتال آئے تھے۔ انہوں نے گاڑی اسپتال کے باہر پارک کی، تاہم تھوڑی ہی دیر بعد نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ اے سیکشن میں واقعے کی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔واقعے کے بعد شہریوں اور مریضوں کے لواحقین میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ اسپتال جیسے حساس مقام پر دن دہاڑے گاڑی چوری ہونے کے واقعے نے سیکورٹی کی ناکامی کو واضح کر دیا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اسپتالوں و دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :