متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی صحت ناساز، اسپتال میں زیر علاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے قوم سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کی اسپتال میں لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ( MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تحریک کے تمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سے ہماری اپیل ہے کہ وہ الطاف بھائی کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کریں۔ Long live Altaf Hussain )
https://x.
دریں اثنا ایک وڈیو پیغام میں مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی صحت گزشتہ رات بگڑی اور ڈاکٹر کے معائنے اور سفارش پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین زیر علاج ہیں اور امید ہے کہ یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے،
یاد رہے کہ الطاف حسین فروری 2021 میں بظاہر کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد برطانیہ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج رہے تھے۔
واضح رہے کہ الطاف حسین متحدہ قومی موومنٹ کے بانی ہیں، الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے لیے ایک سیاسی جماعت کا آغاز کیا، الطاف حسین 1992 سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں، بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی، لندن سے الطاف حسین نے کراچی کی سیاست میں فعال کردار ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین کی اسپتال میں زیر علاج کے بانی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔