محرم الحرام کے انتظامات، شیعہ علما کونسل نے مریم نواز کیلئے امام حسینؑ امن ایوارڈ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے عزداری کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ مجالس اور جلوس کے لائسنس ہولڈرز نے محرم میں عزاداران امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر اظہارِتشکر کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے ارکان نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران بہترین انتظامات و سہولیات کی فراہمی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل نے عظمیٰ بخاری کو وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے امام حسینؑ امن ایوارڈ پیش کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، علامہ شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی قاسمی، علامہ یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے
پڑھیں:
کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟ عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل
لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قیدیوں سے خطاب فرما سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کردیے گئے تھے۔