ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کی کوئی بھی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت سب سے بڑا ٹریڈ مارک ہے، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کسانوں کے نام پر گندم رکھوا کر پیسے کھاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی، ڈالہ کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے، صوبے میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی ہے، سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارکردگی کے چرچے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کسی چور اور ڈاکو کو سرے عام پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خود فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو بلایا، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پر بھی پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کئے، تمام مسالک نے بہترین مذہبی ہم آہنگی کا مظاہر کیا، کل ایک وفد نے ملاقات میں مجھے وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے امن ایوارڈ دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔