پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق 26 ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق اسمبلی حکام کا تیارکیاگیا ریفرنس اسپیکرکوموصول ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر نے 26 معطل ارکان کو مؤقف پیش کرنےکا موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ریفرنسزپر سماعت 11جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکرچیمبر میں ہوگی جب کہ اسپیکرآئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنےکے پابند ہیں۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اےکے تحت معطل ارکان اسمبلی کو موقع دیاجارہا ہے، تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق وزراء کے بیانات پر شدید ردعمل آگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی معطل ارکان
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
پنجاب پولیس میں صوبے بھر کے امیدواروں کے لیے سب انسپکٹر کی نئی آسامیاں مشتہر کر دی گئی ہیں۔یہ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی، جہاں اہل امیدوار اپنے کاغذات جمع کروا سکتے ہیں۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
بھرتی کے اس عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے اہل نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔رپورٹ کے مطابق امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست جمع کروائیں۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بھرتیاں نہ صرف صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گی. بلکہ پولیس فورس میں مزید فعال اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے اضافے کا سبب بھی بنیں گی. جس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔