شوہرکا شاپنگ سے انکار، ڈیڑھ کروڑ کی چوری کی ملزمہ گھر کی مالکن
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شادباغ میں پیش آنے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری کی واردات کا ڈرامائی اور حیران کن انجام سامنے آ گیا ہے، ابتدائی رپورٹ پر معلوم ہوا کہ گھر میں نامعلوم افراد نے بڑی رقم اور قیمتی زیورات چوری کر لیے ہیں، پولیس تفتیش نے معاملے کا رُخ ہی بدل دیا، واردات کسی بیرونی شخص نے نہیں بلکہ خود گھر کی مالکن نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر کرائی تھی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق چند روز قبل شادباغ تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر سے نقدی اور زیورات کی چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی، کیس کو حساس نوعیت کا قرار دے کر تفتیش ویمن تھانہ ریس کورس کو منتقل کی گئی۔
ویمن تھانے کی تفتیشی ٹیم نے گھر کے ملازمین سے پوچھ گچھ کا آغاز کیا اور جلد ہی شواہد اور بیانات کے تضادات سامنے آنے لگے، تفتیش کے دوران کئی کڑیاں ملتے ملتے براہ راست گھر کی مالکن سے جا ملیں، مالکن نے پہلے چوری کا ڈرامہ رچایا اور اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر رقم و زیورات کو چھپایا۔
پولیس نے گرفتاری کے بعد دورانِ تفتیش ملزمہ اور اس کے ساتھی ڈرائیور سے چوری کی مکمل تفصیل اور اعتراف حاصل کیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نقد رقم اور قیمتی زیورات برآمد کر لیے ہیں، ملزمہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شوہر سے شاپنگ کا کہا تھا لیکن شوہر نے انکار کردیا جس کے بعد میں نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر چوری کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو مالی دباؤ یا ذاتی تنازعات کے باعث یہ قدم اٹھایا، مکمل محرکات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
ویمن تھانے کی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور اگر اس واردات میں کسی اور فرد کا کردار سامنے آیا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسے جعلی مقدمات اور منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی وارداتوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوری کی
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
فوٹو بشکریہ رپورٹرخیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
اسلام آباد پاکستان کا طالبان حکومت سے تحریک...
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔