سکھر:ٹریفک جام معمول بن گیا،غیر قانونی پارکنگ سے شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) ٹریفک جام معمول بن گیا، غیر قانونی پارکنگ اور انتظامی غفلت نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا، سکھر شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ بدستور برقرار، شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کی بے حسی اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ کے باعث شہر کا نظامِ زندگی مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقوں خصوصاً گھنٹہ گھر، مینارہ روڈ، ریس کورس روڈ، اسٹیشن روڈ اور شاہی بازار میں دن کے بیشتر اوقات میں بدترین ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ پیدل چلنے والے افراد کے لیے فٹ پاتھ بھی غیرقانونی پارکنگ اور خوانچوں کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث انہیں بھی سڑک پر چلنا پڑتا ہے، یوں وہ دہری اذیت کا شکار ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف گاڑیوں اور رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے بلکہ ایمبولینس اور ریسکیو گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میں دشواری پیش آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے محض زبانی اعلانات تک محدود ہیں، عملی اقدامات کا فقدان ہے۔مقامی دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے سڑکوں پر غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم ہے، جو فٹ پاتھ، چوراہوں اور حتیٰ کہ اسپتالوں کے اطراف بھی جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد سے متعلق بھی کئی بار شکایات سامنے آ چکی ہیں، لیکن تاحال ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہری حلقوں، سماجی تنظیموں اور تاجر برادری نے سکھر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، غیرقانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور فٹ پاتھوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک جام
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی