چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد کے کے ایچ پر ٹریفک عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ
فائل فوٹو۔سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے۔
کراچی سے اعلامیہ کے مطابق ایس ٹی ایس کے تحت لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ کے 4 مختلف پرچے تھے، چاروں پرچوں کے جوابات ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ امتحانات، کراچی میں صرف دو مراکز کی وجہ سے بدانتظامی جامعات ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انتظامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر تاجسیپا کے اعلامیہ کے مطابق جوابات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایس ٹی ایس کے جاری کردہ جوابات میں ایک بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔
اعلامیہ کے مطابق یکم نومبر شام 5 بجے تک بذریعہ ای میل شکایات درج کی جاسکتی ہیں، اس کے بعد کوئی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی۔
سندھ بھر کے امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ 9 شہروں کے 10 مراکز میں ہوئے تھے۔