عالیہ بھٹ کیساتھ 77 لاکھ روپے کا فراڈ؛ سابق اسسٹنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔
جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔
عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ جس ے دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔
سابق پرسنل اسسٹنٹ ان دستخط شدہ چیکس کو پہلے پہلے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈلواتی تھی اور پھر وہاں سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی۔
جب عالیہ بھٹ نے مقدمہ درج کرایا تو ویدیکا فرار ہوگئی تھی اور 6 مہینے کی مسلسل تلاش کے بعد بالآخر پولیس نے اسے بنگلورو سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عالیہ بھٹ
پڑھیں:
جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار
گزشتہ برس مارشل لاء کی ناکام کوشش پر جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ یون سوک یول نے گزشتہ سال دسمبر میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کو ایک آئینی بحران میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس اقدام کو ملکی جمہوریت پر شدید حملہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم صرف چھ گھنٹوں بعد، جب اراکینِ پارلیمان نے عمارت میں داخل ہو کر متفقہ طور پر اس فیصلے کو روکا، تو یون نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ (Seoul Central District Court) کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری آج جمعرات کے زور جاری کیے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست پر 7 گھنٹے طویل سماعت ہوئی، جس کے بعد انہیں عدالت کا فیصلہ آنے تک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
اپریل میں جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یون کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا، اور ان کے اقدام کو سنگین غداری قرار دیا تھا۔
Post Views: 5