اسکرین گریب - سوشل میڈیا

کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ 

پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

دوسری جانب مقتولہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ انہیں کھانا دے کر باہر گئی اور واپس نہیں آئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو  ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت  پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماتہ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ درج
  • کراچی ، کھوکھراپارمیں گھرکے باہر 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ، جنسی زیادتی کا انکشاف
  • 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ؛ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا
  • کراچی: 13 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، گلا گھونٹ کر مارنے کا خدشہ
  • ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ
  • نو بیاہتا لڑکی شوہر کے مبینہ بہیمانہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں چلی گئی
  • کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی‘ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا