قتل کی گئی خاتون کی شناخت، دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) تھانہ راوی کے علاقہ جوایا کھچی میں گزشتہ روز ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کشور کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کشور ضلع فیصل آباد کے چک نمبر 40 جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔
(جاری ہے)
ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے قتل کے شبہ میں دو ملزمان مزمل اور عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بعد ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ مقتولہ کو انصاف دلایا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ روات کےعلاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔
واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق اہلخانہ نے واقعےکو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو والد نےفائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Post Views: 6